ETV Bharat / bharat

FIR Against Imran Pratapgarhi عمران پرتاپ گڑھ کے خلاف بھوپال میں ایف آئی آر - عمران پرتاپ گڑھ کے خلاف ایف آئی آر

بھوپال سے رکن اسمبلی عارف مسعود کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے عمران پرتاب گڑھی پر بی جے پی لیڈران کے بارے میں مبینہ طور پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے کے معاملے میں ایف ئی آر درج کرائی گئی۔ Case Registered Against Imran Pratapgarhi

FIR Against Imran Pratapgarhi
عمران پرتاپ گڑھی پر ایف آئی آر
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 4:19 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کے اسمبلی حلقے میں 4 سال مکمل ہونے پر بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاب گڑھی نے شرکت کی، اس دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی، ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مدھیہ پردیش میں کئی معاملات پر بیان دیے جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس تھانے میں اس کی شکایت کی۔ FIR Against Imran Pratapgarhi in Bhopal

عمران پرتاپ گڑھی پر ایف آئی آر

شکایت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کرشنا گاھڑگے نے کہا 'عارف مسعود نے ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا تھا جس میں عمران پرتاپ گڑھی نے شرکت کی تھی، لیکن اس پروگرام میں ثقافت جیسا کچھ بھی نہیں پایا گیا بلکہ اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈران کے خلاف بیان بازی کی جارہی تھی۔ ہمارے لیڈران کے لیے غدار، مکار جیسے الفاظوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا کہ 'اس پروگرام میں مسلمانوں کو بھڑکانے کے لیے عمران پرتاب گڑھی نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں کو کھرگون فسادات کو بھولنا نہیں چاہیے اسے اپنے آنکھوں میں رکھنا چاہیے۔ یہ راست طور پر مسلمانوں کو بھڑکانا، ہندو مسلم سیاست کرنا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس دوران عمران پرتاپ گڑھی نے ہمارے سینئر لیڈران کے بارے میں جو غلط الفاظ کا استعمال کیا ہے اس کے لئے ہم ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.