ETV Bharat / bharat

UP Electricity Dept Employees Strike مظفر نگر میں 10 بجلی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج - بجلی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج

مظفر نگر میں ہڑتال پر جانے والے بجلی ملازمین کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ساتھ ہی ان ملازمین کے خلاف گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مظفر نگر میں 10 بجلی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 4:52 PM IST

مظفر نگر میں 10 بجلی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج

مظفر نگر: ریاست بھر میں جاری بجلی ملازمین کی ہڑتال کے بعد جہاں عام زندگی درہم برہم نظر آرہی ہے، وہیں مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے اس نازک مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امن و امان کی خلاف ورزی پر بجلی محکمے کے 10 ملازمین کے خلاف پر ایف آئی آر درج کر ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ بجلی کے اسی مسئلے کو بحال کرنے کے لیے تمام پاور سنٹرس پر آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈرز، ٹاٹا اور این ڈی پی ایل کے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع کے کئی علاقوں میں پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے جنریٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس معاملے پر مظفر نگر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن نریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ کل بجلی ملازمین کی ہڑتال کے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا تھا، اس کے پیش نظر ہم نے کئی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جن میں ایس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ، تحصیلدار اور مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ ہماری طرف سے کیے گئے انتظامات کے لیے ڈی ایم نے باہر سے کئی ٹیمیں بھی بلائی ہیں، جن میں ٹاٹا اور این ڈی پی ایل کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Electricity Employees Strike: اترپردیش کے مختلف اضلاع میں بتی گل

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، کچھ علاقوں میں کام ابھی جاری ہے اور اُمید ہے کہ شام تک ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہو جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ شام تک سب کچھ بحال ہو جائے، نظام کو متاثر کر رہے ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر 10 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ڈی ایم نے ان کی گرفتاری کے لیے حکم جاری کر دیے گئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے لیے بھی ہم نے متعدد جگہوں پر انتظامات کئے ہیں۔ جہاں پر جنریٹر اور لائٹس تھیں، تمام ٹیوب ویل چل رہے ہیں۔ جہاں جنریٹر نہیں تھے، وہاں بندوبست کر کے ٹیوب ویل چلائے جا رہے ہیں۔ ان تمام انتظامات کے بعد اب صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.