ETV Bharat / bharat

FIR Against Rahul Gandhi بنگلور میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج - کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

کرناٹک کے بنگلورو میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، جئے رام رمیش اور سپریا سرینیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR Against Rahul Gandhi In Bengluru

بنگلورو میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت تین کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 3:17 PM IST

بنگلورو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت دو دیگر رہنماؤں کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان لیڈروں کے خلاف بھارت جوڑو یاترا میں ایم آر ٹی میوزک کی اجازت کے بغیر اپنی فلم کے گانے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ بنگلور کے یسونت پور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ FIR Against Rahul Gandhi In Bengluru

بھارت جوڑو یاترا میں ایم آر ٹی میوزک کی اجازت کے بغیر فلم کے گانوں کا استعمال کرکے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش، کانگریس سوشل میڈیا کی سربراہ سپریہ سرینیت اور راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کانگریس نے ایم آر ٹی میوزک کی اجازت کے بغیر اس فلم سے گانے لیے اور اسے راہل گاندھی کے ویڈیو کے لیے استعمال کیا۔ یہ ویڈیو کانگریس کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ ایم آر ٹی کمپنی کے نوین کمار نے کانگریس لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ یسونت پور پولیس نے آئی پی سی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 اور کاپی رائٹ ایکٹ، 1957 کے متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: FIR Against Mukhtar Ansari's Wife مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.