ETV Bharat / bharat

Mother Daughter Burnt to Death ماں بیٹی کی موت معاملے میں 39 افراد کے خلاف مقدمہ

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 4:17 PM IST

کانپور دیہات کے رورا علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ماں۔بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے معاملے میں پولیس نے ایس ڈی ایم میتھا، تھانہ انچارج اور لیکھ پال سمیت 39 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں 39 کے خلاف مقدمہ

کانپور دیہات: اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات کے رورا علاقے میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ماں۔بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے معاملے میں پولیس نے ایس ڈی ایم میتھا، تھانہ انچارج اور لیکھ پال سمیت 39 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، لیکھ پال اشوک سنگھ، ایس او رورا دنیش گوتم کے علاوہ گاؤں کے چار افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 32 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

وہیں گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ مہلوکین کی جلی لاشیں موقع پر پڑی ہیں۔اہل خانہ اور مقامی افراد وزیر اعلی یا نائب وزیر اعلی کو بلانے اور سبھی ملزمین کی گرفتاری پر بضد ہیں۔ کانپور دیہات میں بدھ کو تجاوزات ہٹانے جانے کے دوران آگ میں جل کر ماں۔بیٹی کی موت ہوگئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کانپور دیہات کی میتھا کے مڑولی گاؤں باشندہ کرشن گوپال دکشت کے خلاف غیر قانونی قبضہ کرنے کی شکایت تھی۔ پیر کو ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، پولیس وریونیو ملازمین کے ساتھ گاؤںمیں تجاوزات ہٹانے پہنچے تھے۔

الزام ہے کہ ٹیم نے جے سی بی سے نل اور مندر توڑنے کے ساتھ ہی چھپر گرادیا۔ اس سے چھپر میں آگ لگ گئی اور وہاں موجود پرملا (44) اور ان کی بیٹی نہا(21) کی آگ کی زد میں آنے سے جل کر موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ کرشن گوپال شدید طور سے جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع پر اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر سبھی کو پرامن کرایا۔ متاثرین کی تحریر کی بنیاد پر ایس ڈی ایم سمیت 39 افراد کے خلاف قتل جیسے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متوفیہ پرملا دکشت کے بڑے بیٹے شیوم نے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ اس کا کنبہ تقریبا سو سال پہلے سے اجداد کی جانب سے لگائے گئے باغیچے کی جگہ پرمکان بنا کر رہتا تھا۔اس کے ماں۔ والد، بہن و چھوٹا بھائی انش یہاں رہتے تھے۔ جبکہ وہ بھی اپنی بیوی کے ساتھ کبھی کبھی یہاں آکر رہتا تھا۔ تحریر میں لکھا ہے کہ 13جنوری کو اس کے مکان کو ایس ڈی ایم میتھا کی ہدایت پر لیکھ پال نے منہدم کروا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Mother Daughter Burnt to Death کانپور میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ماں بیٹی کی جل کر موت

دعوی ہے کہ پیر کی شام تین بجے ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد لیکھ پال اشوک سنگھ، ایس او رورا دنیش گوتم، 10۔15 مرد۔خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ اس وقت کنبہ جھونپڑی میں آرام کررہا تھا۔ یہ لوگ بغیر کسی اطلاع کے جے سی بی سے جھونپڑی گرانے لگے۔ اس دوران ایس ڈی ایم نے کہا کہ آگ لگا دو کوئی بچنے نہ پائے اس پر لیکھ پال اشوک سنگھ نے جھونپڑی میں آگ لگا دی۔ شیوم کے مطابق وہ کسی طرح سے جان بچا کر جھونپڑی سے باہر آیا تو ایس او رورا نے اسے پکڑ کر پیٹنے کے ساتھ آگ میں ڈھکیلنے کی کوشش کی۔ وہیں آگ سے اس کے والد کرشن گوپال جھلس گئے جبکہ اس کی ماں۔بہن اور 22 بکریاں آگ میں جھلس گئیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.