ETV Bharat / bharat

بنارس میں ٹی بی کے مریضوں کی شناخت کرنے پر 500 روپیے کا انعام - ٹی وی سے پاک

اتر پردیش کے بنارس میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی کی بیماری کی شناخت کرنے والوں کو پانچ سو روپیے دیے جائیں گے۔ یہ مہم یکم جولائی شروع ہوگی۔

up_var_ 03_tb_ patient _photo _7209211
وارانسی میں ٹی وی کے مریضوں کی شناخت کرنے پر 500 روپیے کا انعام
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 11:18 AM IST

بنارس ضلع کو ٹی بی سے پاک کرنے کے لئے محکمہ صحت نے نیا پلان تیار کیا ہے۔ اس کے تحت نئی ٹی بی بیماری ڈھونڈنے والوں کو محکمہ صحت کی طرف سے 500 روپیے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ ضلع ڈاکٹر راہل سنگھ نے بتایا کہ اگلے ماہ جولائی میں آشا کارکنان نئے ٹی بی مریضوں کی پہچان کریں گی۔

ڈاکٹر راہل نے بتایا کہ یکم جولائی سے 31 جولائی تک مہم چلا کر ٹی بی بیماری والوں کو ڈھونڈا جائے گا۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری کو چھپائے نہیں۔ اگر اسے چھپایا جائے گا تو اس کا اثر گھر کے دیگر افراد پر پڑے گا جو خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔

ٹی وی بیماری کے آثار کے بارے میں بتایا کہ زیادہ دیر تک کھانسی کا آنا، کھانسی کے ساتھ بلغم آنا، بلغم میں کبھی کبھی خون آنا، سینے میں درد ہونا، شام کو ہلکا بخار آنا، وزن کم ہونا اور بھوک نہ لگنا شامل ہیں۔ اگر اس میں سے کسی کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو وہ فوراً جانچ کرائیں۔

ٹی بی (tubercle bacillus) بیماری مائیکوبیکٹریم ٹیوبر کلوسس بیکٹریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کو کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔ ٹی وی دو طرح کے ہوتے ہیں۔ پہلا پلمونری ٹی وی، دوسرا اکسٹرا پلمونری ٹی وی۔

مزید پڑھیں: پوجا کے لئے جا رہے ایک ہی کنبے کے چھ افراد کی سڑک حادثے میں موت

پلمونری ٹی بی پھیپھڑوں میں ہوتی ہے۔ وہیں ایکسٹرا پلمونری ٹی وی جسم کے دوسرے حصے میں ہوتی ہے۔

دراصل ٹی بی مریضوں کے علاج میں دیری ہونے پر بیکٹریا جمع ہو جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.