ETV Bharat / bharat

مالیاتی کنٹرول پارلیمانی نگرانی کا ایک مؤثر ذریعہ، لوک سبھا اسپیکر - پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مخولیکو ہلینگوا

اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعلقات کثیر جہتی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 8:43 PM IST

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مخولیکو ہلینگوا کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ قبل ازیں وفد کے اراکین نے ہندوستانی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) سے ملاقات کی اور بات چیت کی لوک سبھا کے اسپیکر اور وفد کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری، G20 گروپ کی ہندوستان کی صدارت، پارلیمانی کام کاج اور کمیٹی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر برلا نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آف انڈیا پارلیمنٹ کی سب سے پرانی مالیاتی کمیٹی ہے جو 102 سال قبل 1921 میں قائم ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2021 میں ہندوستانی پارلیمنٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات منائی گئیں۔

کمیٹی کے نظام، خاص طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کام کاج کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ کمیٹیاں ایگزیکٹو کی جوابدہی کو یقینی بنا کر پارلیمنٹ کی ایک بہت اہم ذمہ داری کو پورا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی کنٹرول ایک موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے مقننہ ایگزیکٹو پر نظر رکھتی ہے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اس کام میں قائدانہ کردار ادا کرتی ہے۔ مسٹر برلا نے اس تناظر میں مزید کہا کہ حکومت کی مالی جوابدہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جامع ترقی کے لیے پالیسیاں بنانے میں حکومت کی رہنمائی بھی کرتی ہے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ملک جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعلقات کثیر جہتی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ساتھ مہاتما گاندھی کی طویل وابستگی کے تناظر میں مسٹر برلا نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پہلی بار جنوبی افریقہ میں سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ کا تجربہ کیا تھا اور انسانیت کو پرامن اور عدم تشدد کی جدوجہد کا راستہ دکھایا تھا ۔ مسٹر برلا نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے پوری دنیا کو نوآبادیاتی اور جابرانہ طاقتوں سے آزادی کا راستہ دکھایا جس کی ترغیب سے جدید جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا نے اپنے ملک کو نسل پرستی اور نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرایا۔

G-20 کی ہندوستان کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ G-20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بڑا فورم ہے جہاں ہندوستان ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم مسائل کو اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ اس سال G-20 ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی P-20 کانفرنس کا انعقاد بھی ہندوستان میں کیا جائے گا۔ 'واسودھائیو کٹمبکم' کے مطابق، اس سال G-20 کا تھیم 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' ہے، جس کے مطابق ہندوستان 'جمہوریت کی ماں' G20 پلیٹ فارم پر عالمی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جناب ادھیر رنجن چودھری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Speaker Om Birla کسانوں اور تاجروں کی محنت نے راجستھان کی مٹی کو سیراب کیا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.