سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ہیش ٹیگز سے پریشان اداکارہ سوارا بھاسکر نے دہلی کے وسنت کنج پولیس اسٹیشن میں ایک ٹویٹر یوزر اور یوٹیوب چینل 'انفلوئنسر' کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354 ڈی، 509 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پولیس کانسٹیبل نے ہریانہ پولیس کے سب انسپکٹر کو گولی مارکر کیا ہلاک
اداکارہ سوارا بھاسکر نے شکایت کی ہے کہ ملزم اس طرح کے کچھ پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کررہا ہے، جس سے اس کے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ سوارا بھاسکر کی شکایت پر ملزم شخص کے خلاف وسنت کنج نارتھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔
پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔