اجمیر: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار اجے دیوگن اجمیر شریف درگاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے کا شکرانہ ادا کیا۔ Ajay Devgan Visits Ajmer Dargah
اجے دیوگن اور ان کا خاندان حضرت خواجہ غریب نواز سے بہت عقیدت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن اور کاجول سمیت ان کے خاندان کے افراد خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اکثر حاضری دینے آتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ اجے دیوگن دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے کے بعد خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں شکر ادا کرنے پہنچے اور اپنی زندگی میں کامیابی کے لیے خواجہ صاحب کے مزار پر عقیدت کی چادریں پیش کی۔
اجمیر درگاہ پہنچنے پر اجے دیوگن کو خاص پولیس سیکورٹی میں درگاہ کی زیارت کروائی گئی۔ زیارت کے درمیان اجے دیوگن نے میڈیا سے دوری بنائے رکھا۔ جب کہ درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے انہیں درگاہ کے پائنتی گیٹ سے دربار میں داخل کرا کر آستانہ شریف میں زیارت کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے خواجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: Avesh Khan at Ajmer Dargah بھارتی کرکٹر اویس خان کی اجمیر درگاہ پر حاضری
اجے دیوگن اور ان کا خاندان خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں اکثر اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے حاضری دینے آتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ دادا صاحب پھالکے اعزاز ملنے کے ساتھ ہی اجے دیوگن خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں خوشی خوشی اپنی منت پوری ہونے پر شکر ادا کرنے پہنچے تھے۔ زیارت کے درمیان بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے اجے دیوگن خواجہ صاحب کے دربار میں سلام عرض کر جلدی واپس لوٹ گئے۔