کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ملک بھر میں کاروبار کی بدلتی نوعیت اور تاجروں کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے فکی کے چیئرمین اودے شنکر نے دہلی کے وزیر اعلی سمیت 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے وزرائے اعلی کو ایک خط لکھ کر دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں لگانے کی اپیل کی ہے۔
اس خط میں کورونا کو روکنے کی حکمت عملی اور اس کے انتظام کو لیکر بھی بات کی گئی ہے۔
فکی کے صدر نے ملک بھر کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ کورونا کے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروباری سرگرمیاں طویل عرصے تک بند رہنے کی وجہ سے اس کے دوررس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
![FICCI urged all CMs of the country including delhi cm not to impose another lockdown](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-sd-01-ficciurgedaalthecmsofthecountryincludingdelhicmnottoimposeanotherlockdownforthesakeofdecliningbuisnessandeconomy-vis-dlc10030_16042021200345_1604f_1618583625_367.jpg)
ملکی معیشت کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ اسلیے وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ملک میں کہیں بھی لاک ڈاؤن لگانے کی صورت حال پیدا ہو۔
اگر لاک ڈاؤن نافذ کردیا جاتا ہے تو پہلے سے ہی کمزور معیشت منفی میں چلی جائے گی۔ لوگوں کا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔ صنعتیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ جائیں گی۔
اس خط میں فکی نے کورونا سے متعلق مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے کورونا ٹیسٹنگ، بیداری مہم، کووڈ اپروپریپیٹ سلوک، سیناٹائزر، ماسک پہننے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور ذاتی حفظان صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس کے لئے اسکول کالج اور این جی او کے رضاکاروں کی مدد بھی تجویز کی گئی ہے۔ حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر جو سزا فراہم کی گئی ہے، اس کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
فکی کے صدر نے ایک بات پر زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت سے وہ چاہتے ہیں کہ 18 سال سے اوپر کے تمام لوگوں کے لئے ٹیکہ لگانا لازمی قرار دیا جائے۔ نجی شعبے کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ حکومت کا بوجھ تھوڑا کم ہوگا۔ اس کے لئے ریاستی حکومتوں کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کے لیے یہ مہم چلانی ہوگی۔
مزید پڑھیں:
بھارت-پاکستان جنگ بندی میں یو اے ای کا کلیدی کردار: اماراتی سفیر
چھوٹی چھوٹی کالونی میں ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مدد سے ویکسینیشن کیمپ لگا کر ٹیکہ لگانے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔