کلکتہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ یونیورسٹی نے مختلف سیمیسٹر فیس معاف کردیا ہے۔ یونیورسٹی نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے اس وبائی دور میں زیادہ تر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ معاشی طور پر لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوئی ہے۔ ہم لوگ ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔کلکتہ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وبائی دور کو دیکھتے یوئے اس سال مختلف سیمیسٹر کے فیس معاف کیا جا رہا ہے۔
کوورنا کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے بہت سے خاندان کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔ معاشی پریشانی سے دو چار ہو رہے ہیں۔کلکتہ یونیورسٹی میں ایسے بہت سے طالب علم ہیں جو کافی مشکل سے اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ان تمام باتوں پر غور و فکر کرنے کے بعد ہی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کورس کے ٹیوشن فیس، امتحان فیس اور مارک شیٹ معاف کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے طلبہ کو اب کوئی فیس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: جعلسازی کے الزام بی جے پی رہنما نازیہ الہی گرفتار
کلکتہ یونیورسٹی کے موجودہ طلبہ اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ کو یہ سہولت دی جائے گی۔کلکتہ یونیورسٹی کے ماتحت کالجوں میں بھی کیا یہ سہولت ہوگی اس سلسلے میں کلکتہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ کالج انتظامیہ لے گی۔
ریاستی وزیر تعلیم برتو باسو نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ یہ آزمائش کا دور ہے۔مختلف طرح کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔