ہوشیارپور: پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کے ہریانہ تھانہ میں تعینات اسسٹنٹ پولس سب انسپکٹر (ASI) نے تھانہ میں اپنی سروس ریوالور سے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی کی شناخت ستیش کمار (52)کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے گولی اپنے سر میں ماری۔ خودکشی کرنے کے پہلے ستیچ کمار نے ایک ویڈیو ڈالا جس میں ٹانڈا کے ایس ایچ او اونکار سنگھ کو خود کشی کا ذمے دار ٹھہرایا۔ اے ایس آئی نے ایس ایچ او پر مبینہ طور پر بد سلوک اور تشدد کا الزام لگایا۔ASI Commits Suicide
پولیس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ(دیہی)سریندر پال نے بتایا کہ اے ایس آئی ستیش کمار صبح ڈیوٹی پر آیا تو ایس ایچ او نے اسے ملنے کو کہا۔ وہ ملنے کے بجائے جانچ کمرے میں چلا گیا اور خود کشی کر لی۔
پال نے کہا کہ خودکشی نوٹ میں اس نے ایس ایچ او خودکشی ذمے دار ٹھہرایا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی نے کی خودکشی
یو این آئی