ETV Bharat / bharat

جنوبی کرناٹک کے چار شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اندیشہ - lockdown in karnataka

جنوبی کرناٹک کی ضلع انتظامیہ نے 40 گاؤں کے ساتھ ساتھ اُلّال، سومیشور، کوٹیدار اور بیلتھانگڈی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، جہاں کورونا وائرس کی مثبت شرح زیادہ ہے۔

جنوبی کرناٹک چار شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اندیشہ

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:04 PM IST

ضلع انچارج وزیر کوٹہ شری نیواس پجاری کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اس سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مثبت شرح کم نہیں ہو رہی ہے اور اسے کو کم کرنے کے لیے سخت منصوبے نافذ کرنا اہم ہے اور ساتھ ہی کووڈ ٹیسٹ بڑھانا ہوگا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نَلِن کمار کٹیل نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود کئی لوگ بلا وجہ گھوم رہے ہیں، مثبت شرح کو کم کرنے کے لیے عوام کو کورونا وائرس کی رہنمایانہ ہدایات کی ہدایات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

جنوبی کرناٹک چار شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اندیشہ
جنوبی کرناٹک چار شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اندیشہ

جنوبی کرناٹک کے ڈپٹی کمشنر راجیندر کمار نے یہاں کہا کہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں اب نرمی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ہمارے لیے کورونا وائرس کی مثبت شرح کم کرنا مشکل ہوگا، ساتھ ہی پرائمری ہیلتھ سینٹر کو آلہ، لیب ٹیکنیشین اور گاڑیوں کی سپلائی کے لیے ضروری کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ضلع میں لاک ڈاؤن کو 21 جون تک بڑھا دیا گیا ہے، بینکوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک کم کرنے کی اجازت ہے جبکہ ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں، عینک کی دکانیں، گیرج اور گاڑی ٹھیک کرنے کی دکانیں، صبح چھ سے دوپہر 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ضلع انتظامیہ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری آمد و رفت سے بچیں اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.