جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں معاشی تنگی کے باعث باپ نے اپنے دو نابالغ بچوں کو کنویں میں پھینک دیا، جس کے سبب دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ جعفرآباد تھانہ علاقہ کے گاؤں نیاپورہ کا ہے۔ تھانہ ظفر آباد کے گاؤں نیاپورہ میں اتوار کی دوپہر عرفان نامی شخص نے اپنے دو بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔ جس میں 7 سالہ بچی کا نام صائمہ اور 5 سالہ بیٹے کا نام ارمان ہے۔ دونوں بچے کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم والد نے مالی تنگی کے باعث یہ حرکت کی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
- مزید پڑھیں:۔ لاک ڈاؤن میں مالی تنگی کے سبب دکاندار نے کی خودکشی
اس معاملے میں سی او سٹی جتیندر کمار دوبے کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان ذہنی طور پر بیمار ہے۔ اس نے اپنے دو بچوں کو کنویں میں پھینک دیا تھا جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔