ETV Bharat / bharat

Suicide Case In Rampur محکمہ ریوینیو کی نوٹس پر باپ کی، بیٹی کے ساتھ خودکشی - باپ و بیٹی کا انتقال

ضلع رام پور میں محکمہ ریونیو کی طرف سے 64 لاکھ کا نوٹس ملنے کے بعد سلیم نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اس واقعہ میں سلیم اور اس کی بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ بیٹا محفوظ ہے۔Father consumed poison with two children in rampur

باپ نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کھایا زہر
باپ نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کھایا زہر
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:58 AM IST

رام پور: ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جمعہ کو ایک باپ نے خود کو، اپنی 8 سالہ بیٹی اور اپنے 10 سالہ بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران باپ اور 8 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ 10 سالہ بیٹا محفوظ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں محکمہ ریوینیو کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا، جس میں تالاب کی زمین پر ان کا گھر بنا ہوا دکھایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ نوٹس میں 64 لاکھ کے معاوضے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کی وجہ سے ایک باپ نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔

بتادیں کہ سلیم نامی شخص اپنے خاندان کے ساتھ کوتوالی سول لائنز کے شادی کی مڈھیا گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ گزشتہ 33 سالوں سے وہاں مقیم ہیں۔ ان کے پاس ایک مکان ہے، جس کا تنازع عدالت میں زیر سماعت ہے۔ 2021 میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک نوٹس دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا گھر تالاب کی زمین میں بنایا گیا ہے۔ اس نوٹس کے بعد سلیم عدالت گئے اور معاملہ عدالت میں چلنے لگا۔ چند روز قبل محکمہ ریونیو کے کئی ملازمین اور افسران گاؤں پہنچے جہاں انہوں نے کئی لوگوں کو نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر تالاب کی زمین پر بنے ہوئے ہیں۔

نوٹس میں سبھی کو 64-64 لاکھ کا معاوضہ ادا کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ سلیم کو بھی نوٹس دیا گیا۔ نوٹس ملنے کے بعد سلیم نے مشتعل ہو کر اپنے دو بچوں سمیت خود بھی زہر کھا لیا۔ اس واقعہ میں بیٹا زہر نگل نہ سکا اور بچ گیا۔ وہیں بیٹی ارم اور سلیم کو مراد آباد کے کاسموس اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی ہفتہ کو موت ہوگئی۔ بتا دیں کہ متوفی سلیم کی بیوی مہتاب بی ڈی سی کی رکن ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو پانچ افسران آئے تھے اور پانچ دن میں گھر خالی کرنے کی دھمکی دی تھی اور جو نوٹس آیا تھا اس میں 64 لاکھ جرمانہ تھا، کیس بھی چل رہا ہے۔ اہلکار ہمارے گھر کو تالاب کی جگہ بتا رہے ہیں۔ ہم یہاں 90 کی دہائی میں آئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Suicide in Palamu جھارکھنڈ میں ماں بیٹے کی خودکشی

دوسری جانب گاؤں کے ایک اور شخص سلیم نے بتایا کہ ہمیں دو سال قبل ایک نوٹس ملا تھا، جس میں ہماری جگہ کو تالاب کی جگہ بتایا گیا تھا۔ ہم نے نوٹس کے بدلے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ہمارا کیس دو سال سے عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اب دو چار دن پہلے یہ لوگ آئے اور گھر خالی کرنے کا کہا، ہم نے کہا کہ ہمارا کیس عدالت میں چل رہا ہے، گھر خالی کرکے کہاں جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.