دہلی کے شمال مغربی علاقے میں ایک حیران کردینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک باپ نے اپنے 30 سالہ بیٹے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، مہلوک 14 سال سے فالج کا شکار تھا۔ Father Beaten His Son To Death
دہلی پولیس کے مطابق 9جنوری کو تقریباً ایک بج کر 24 منٹ پر بھارت نگر علاقے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 30 سال کے شخص کو زخمی حالت میں دیپ چند اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ زخمی شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ مہلوک کا نام اجمیری سنگھ تھا۔
پولیس نے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی تو مہلوک اجمیری سنگھ کی بہن ریکھا نے بتایا کہ صبح جب وہ گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ بھائی بیڈ پر زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے، اس نے اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔
مزید پڑھیں:۔ گوتم بدھ نگر: نواسے نے پیٹ پیٹ کر نانا کا قتل کردیا
ریکھا نے بتایا کہ رات کو اس کے باپ نشے کی حالت میں گھر میں داخلے ہوئے تھے اور نشے کی حالت میں ڈنڈے سے بھائی کی بے رحمی سے پٹائی کی۔ باپ کی پٹائی سے بھائی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ اس کا بھائی اجمیری 14 سال سے فالج سے متاثر تھا۔ بہن ریکھا کے بیان پر پولیس نے دفعہ 302کے تحت رپورٹ درج کرتے ہوئے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔