اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ڈھل مل رویہ سے ناراض کسان یکم اکتوبر کو ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالیں گے۔ کسان تنظیمیں گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے جاری پروجیکٹ کا کام روک دیں گی۔ اس سلسلے میں کسان ایکتا سنگھ کا ایک اجلاس دنکور آفس میں منعقد ہوا۔ یہ فیصلہ قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ کی صدارت میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو اتھارٹی کی جانب سے کئے جانے والے کام کو روک دیا جائے گا۔ اس موقع پر قومی صدر سورین پردھان نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی آمریت کی وجہ سے علاقے کے کسانوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل رہے ہیں۔
ابھی تک کسانوں کو 64.7 فیصد اضافی معاوضہ نہیں ملا ہے اور نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ہے۔جبکہ اتھارٹی اپنے وعدے کرتی رہتی ہے۔
اس کے علاوہ آبادی میں توسیع ، ڈیولپ زمین اور گاؤں کے دیگر بڑے مسائل بھی حل نہیں ہوئے۔
اس سے ناراض ہوکر کسانوں نے ایک میٹنگ کی اور یکم اکتوبر کو اتھارٹی کا کام روکنے کی حکمت عملی بنائی۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں اتھارٹی کے جاری ترقیاتی کاموں کو روک دیا جائے گا۔
میٹنگ میں ریاستی صدراکھلیش پردھان ، دیشراج نگر ، رمیش کسانہ ، پپو پردھان ، ستیش کنارسی ، برجیش بھاٹی و دیگر موجود تھے۔