انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحدوں پر ان افراد کے لیے کانٹے بچھائے گئے ہیں جنہوں نے سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ان داتا
(کسان) اپنے حقوق کے لیے لڑرہے ہیں اور حکومت ان پر تشدد کر رہی ہے۔
پچھلے ماہ دہلی پولیس نے دہلی کی غازی پور (دہلی ۔ اتر پردیش) سرحد اور ٹکری (دہلی ۔ ہریانہ) سرحد پر سڑکوں پر کیلیں بچھادیں، بریکیڈز لگا دیئے اور خار دار تاروں کی باڑھ لگا دی تا کہ احتجاجی کسان آگے نہ بڑھ سکیں۔
دہلی کی مختلف سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج پچھلے سال 26 نومبر سے جاری ہے یہ احتجاج تینوں زرعی قوانین کے خلاف کیا جارہا ہے جنہیں مرکزی حکومت نے متعارف کروایا ہے۔ یہ قوانین کسانوں کی پیداوار تجارت (فروغ اور سہولت) ایکٹ 2020 ، پرائس انشورنس اینڈ پروٹیکشن) پرائس انشورنس اینڈ فارم سروسز ایکٹ 2020 اور ضروری اشیا (ترمیمی) ایکٹ 2020 ہیں۔
جنوری 2021 میں سپریم کورٹ نے ان تینوں زرعی قوانین پر عارضی طور پر روک لگادی تھی۔