ETV Bharat / bharat

کسانوں نے سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا - زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش سمنویہ سمیتی (اے آئی کے ایس سی سی) نے کانگریس ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، ڈی ایم کے سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کا کسانوں کے 'بھارت بند' کی حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

farmers organizations thanked political parties for supporting bharat bandh
کسانوں تنظیموں نے 'بھارت بند' کی حمایت کرنے والی سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:16 PM IST

Updated : Dec 6, 2020, 10:44 PM IST

اے آئی کے ایس سی سی نے ایک بیان جاری کر کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں 'بھارت بند' کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس صدر سونیا گاندھی، دراوڈا منیتر کشگھم کے ایم کے اسٹالن، این سی پی کے شرد پوار، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے فاروق عبد اللہ، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، سی پی آئی کے سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، سی پی آئی (مالے) کے دیپانکر بھٹاچاریہ، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے دیب برت بسواس، ریوویلیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے منوج بھٹاچاریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مرکزی حکومت کے کسانوں کے تئیں ظلم و استحصال اور فریب و دھوکہ کا جواب دینے کے لئے سماج کے کے وسیع طبقوں نےجواب دینے کے لئے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی کے نیشنل ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ حکومت زراعت میں کارپوریٹ کو ترقی دینا چاہتی ہے، جس کے نتیجے میں کارپوریٹ گھرانوں کے منافع میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس سے کسان مکمل طور پر برباد ہوجائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت مذاکرات کے دوران اہم نکات پرادھر ادھر نگاہ ڈال رہی ہے اور وہ تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنے معاش اور آئینی حق کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور حکومت کو آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کو چھیننے کا کوئی حق نہیں ہے۔ قوانین میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نجی کارپوریٹ مینڈیاں قائم کی جائیں گی، انہیں قانونی فوائد بھی حاصل ہوں گے اور وہ یکطرفہ ڈھنگ سے اپنی حمایت کے ٹھیکوں میں کسانوں کو شامل کرلیں گے۔ کسانوں کو لگتا ہے کہ ان سب باتوں سے ان کے اوپر بوجھ بڑھ جائے گا اور وہ برباد ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا نیم برہنہ احتجاج، پولیس نے دہلی میں داخلے سے روکا

اے آئی کے ایس سی سی نے 8 دسمبر کے 'بھارت بند' کے لئے وسیع تر تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ٹریڈ یونینوں، صنعتی مزدوروں کی تنظیمیں، سرکاری شعبہ کی یونینوں، طلبا اور نوجوانوں، خواتین اور سبھی محنت کش لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 'بھارت بند' کو کامیاب بنائیں۔ جس طرح سے کاشتکاری میں مداخلت بڑھنے سےکسان برباد ہوجائیں گے اسی طرح سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ آن لائن کاروبار میں اضافےسے کارپوریٹس گھرانوں نے چھوٹے تاجروں کو برباد کرنا شروع کردیا ہے۔ بند کے دوران تحصیلوں اور بلاک سطح پر بھی دھرنے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کی الگ ریاستوں کی راجدھانیوں میں بھی بڑی بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 6, 2020, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.