ETV Bharat / bharat

'کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں' - اردو نیوز ہریانہ

ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر، اور نوح سے رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نےکسانوں کی تحریک کی حمایت میں جمعہ کو ضلع کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پنچایت کا انعقاد کیا۔

'کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں'
'کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں'
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 9:21 AM IST

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کسان تحریک کو جس طرح امن اور بھائی چارے کے ساتھ پچھلے دو ماہ سے چلایا جارہا ہے،اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔ اور کسان تحریک کے لئے ان کی حمایت جاری رہے گی۔

'کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں'

انہوں نے حکومت پر کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگایا۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہ صرف کسانوں کی تحریک کو بدنام کررہی ہے، بلکہ غلط طریقے اختیار کرکے اس تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار خود کو تنہا بالکل محسوس نہ کریں۔ پورے میوات کی یکطرفہ حمایت کسان تحریک کے ساتھ ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ میں حصہ لینے والے کسانوں اور ان کے حامیوں کا چودھری آفتاب احمدنےشکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے میوات کے نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، تمام مذاہب کے لوگوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس موقع پر بھارتی کسان یونین کے ریاستی نائب صدر آزاد کھیڑی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.