ETV Bharat / bharat

Protest Against Power Department in Rampur: رامپور میں محکمہ بجلی کے خلاف کسانوں کا احتجاج - قومی شاہراہ 24 پر کسانوں کا چکہ جام

زرعی قوانین کی واپسی کے بعد کسانوں نے اب بجلی محکمہ کے بدعنوان افسران اور انجینئرز کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ رامپور ضلع کے بلاک پٹوائی کے کسان آج بڑی تعداد میں پنوڑیہ بجلی گھر کے باہر قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کرکے بیٹھ گئے اور بجلی محکمہ کے افسران و انجینئرز کے خلاف احتجاج Farmers Protest Against Power Department کرنے لگے۔

رامپور میں محکمہ بجلی کی بدعنوانی سے پریشان کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 4:33 PM IST

Updated : Dec 16, 2021, 6:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں بجلی محکمہ کے افسر اور انجینئرز کی بدعنوانیوں Corruption of Power Department Officers and Engineers in Rampur سے تنگ آکر آج کسانوں نے قومی شاہراہ 24 کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران بجلی محکمہ کے افسران موقع پر پہنچے اور کسانوں کو منانے کی کافی کوشش کرتے رہے لیکن کسان فوری کارروائی کی اپنی مانگ پر اڑے رہے۔

رامپور میں محکمہ بجلی کی بدعنوانی سے پریشان کسانوں کا احتجاج

زرعی قوانین کی واپسی Farm Laws Repealed کے بعد کسانوں نے اب بجلی محکمہ کے بدعنوان افسران اور انجینئرز کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ رامپور ضلع کے بلاک پٹوائی کے کسان آج بڑی تعداد میں پنوڑیہ بجلی گھر کے باہر قومی شاہراہ 24 کو مکمل طور پر بند کرکے بیٹھ گئے اور بجلی محکمہ کے افسران و انجینئرز کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

موقع پر پہنچے بجلی محکمہ کے افسران نے کسانوں کے مسائل کو سنتے ہوئے کسی طرح مناکر ان کو واپس جانے کے لئے کہتے رہے لیکن کسان اپنے مطالبات پر اڑے نظر آئے۔ بھارتی کسان یونین (چڈونی) کی قیادت میں پہنچے کسانوں نے بتایا کہ بجلی محکمہ بدعنوانی کا مرکز بن گیاہے۔ کسان رہنما بلجیت سنگھ نے شاہ آباد علاقے کے بجلی محکمہ کے ایس ڈی او مہیندر سنگھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایس ڈی او کی رشوت لینے والی وائرل ویڈو موجود ہے۔ ایسے بدعنوان افسر کو فوری برخواست کیا جائے اور ان پر سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے گاؤں سے متعلق دیگر مانگیں بھی رکھیں۔

قومی شاہراہ پر کسانوں کا ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر موقع پر سٹی مجسٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے کسانوں کے مطالبات کو وہیں شاہراہ پر بیٹھ کر سنا۔ اس دوران کسانوں کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ساتھ ہی سٹی مجسٹریٹ نے بجلی محکمہ کے انجیئرز کو پھٹکار لگاتے ہوئے کسانوں کے مسائل کو فوری حل کرانے کے احکامات دیے۔ اس طرح کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

Last Updated : Dec 16, 2021, 6:25 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.