ETV Bharat / bharat

Farm Laws Repealed: راکیش ٹکیت نے کہا کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی - Rakesh Tikait on farm laws

سنیکت کسان مورچہ نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی: راکیش ٹکیت

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 12:20 PM IST

Updated : Nov 19, 2021, 3:21 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے تینوں زرعی قوانین واپس لیے جانے کے اعلان کے بعد بھی سنیکت کسان مورچہ کے رہنما راکیش ٹکیت نے کسانوں کی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ 'جب تک پارلیمنٹ میں تین زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا، تحریک جاری رہے گی۔'

کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی: راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے واضح کیا کہ 'حکومت کو کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی، ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا۔ ایم ایس پی کے ساتھ ساتھ حکومت کو کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرنی چاہیے۔'

اس سے قبل مرکزی حکومت نے 19 نومبر کی صبح ملک سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنی تقریر میں پی ایم مودی نے ایم ایس پی کو مضبوط کرنے کا ذکر کیا، لیکن اس سے متعلق قانون بنانے پر کوئی واضح بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کی واپسی کے بعد سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

دوسری جانب سنیکت کسان مورچہ نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال مودی حکومت نے زراعت سے متعلق تین قانون نافذ کیے تھے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک شروع کی اور دہلی کے سنگھو اور ٹکری سرحدوں پر ایک سال تک تحریک چلائی۔ کسانوں نے فی الحال سرحد پر جمے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2021, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.