ETV Bharat / bharat

'پیٹرول پمپ پر کسانوں کو تیل نہیں دیا جانا بی جے پی کی سازش' - اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو

تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل سڑکوں پر ہیں، گزشتہ دو ماہ سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے، اس دوران حکومت اور کسانوں کے مابین گیارہ بار مذاکارت ہوئے جو بلا نتیجہ رہے، کسانوں کی مانگ ہے کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی پر قانونی ضمانت دے، لیکن حکومت تیار نہیں ہے، اسی لیے کسانوں نے دہلی کی سڑکوں پر یوم جہوریہ کی تقریب کے موقعے پر ٹریکٹر پریڈ کرنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں پنجاب ہریانہ سمیت متعدد ریاستوں سے کسان دہلی کوچ کر رہے ہیں۔

'پیٹرول پمپ پر کسانوں کو تیل نہیں دیا جانا بی جے پی کی سازش'

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 2:21 PM IST

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر پریڈ کو روکنے کے لیے ٹریکٹروں کو پیٹرول پمپ پر ڈیزل نہیں دیے جانے کے حکم کی خبرموصول ہوئی ہے۔

اکھلیش یادو کا ٹویٹ
اکھلیش یادو کا ٹویٹ

اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'بی جے پی کسانوں کے خلاف گھٹیا سازش کر رہی ہے، اکھلیش یادو مزید لکھتے ہیں، کہیں کسان ڈیزل بندی کا جاواب بھاجائیوں کی ناکہ بندی سے دینے لگے تو کیا کیا ہوگا۔'

وہیں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بھی کسانوں سے متعلق مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے احتجاجی کسانوں کی مانگ ماننے کی اپیل کی ہے۔

مایاوتی کا ٹویٹ
مایاوتی کا ٹویٹ

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین کو ضرور واپس لے لینا چاہیے، تاکہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسی نئی رسم کا اغاز نہ ہو، اس کے علاوہ دہلی پولیس کے شبہ کے مطابق کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.