ETV Bharat / bharat

Farewell ceremony of Prof. Mufti Zahid Ali: پروفیسر مفتی زاہد علی کی الوداعی تقریب - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی خبر

دینیات فیکلٹی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں پروفیسر مفتی زاہد علی خان کی سبکدوشی کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ Retirement of Prof. Mufti Zahid Ali Khan

Farewell ceremony of Prof. Mufti Zahid Ali
پروفیسر مفتی زاہد علی کی الوداعی تقریب
author img

By

Published : Jan 3, 2022, 12:46 PM IST

"جب انسان کسی بھی سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوتا ہے، تو اس کی زندگی کا عمل بدل جاتا ہے، مفتی زاہد علی نے اپنی ملازمت کی معیار کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا۔" ان خیالات کا اظہار پروفیسر مفتی زاہد علی خان کی الوداعی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے دینیات فیکلٹی کے ڈین اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کیا۔

ڈاکٹر مفتی زاہد نے اپنے خطاب میں کہا میں نے اپنی ملازمت کے دوران یہ کوشش کی کہ طلبہ میں تحقیقی اور تفتیشی ظرف پیدا ہو۔ صحیح طور پر ان کی تربیت کی جائے تاکہ وہ ہر چیز سے بخوبی واقف ہو سکیں۔

ویڈیو

ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مفتی زاہد نے ہائی اسکول سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1984 میں شعبہ میں تقرری ہوئی جس کے تین سال بعد یعنی 1987 میں لیکچرار کی حیثیت سے تقرری عمل میں آئی۔ Educational Journey of Prof. Mufti Zahid Ali Khan

Farewell ceremony of Prof. Mufti Zahid Ali
پروفیسر مفتی زاہد علی کی الوداعی تقریب

پروفیسر مفتی زاہد علی نے تقریبا 35 برس تدریسی فرائض انجام دیئے، اس دوران وہ صدر شعبہ، ناظم دینیات بھی رہے، انہوں نے کئی اہم موضوعات پر کتابیں بھی تصنیف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Book Release on AMU: محمد وجیہ الدین کی تحریر کردہ کتاب 'علیگڑھ مسلم یونیورسٹی' کی رسم رونمائی

پروفیسر سید ہاشم، ڈین فیکلٹی آف آرٹس نے کہا " یہ موقع نہایت خوشگوار اور مبارک ہے. انہوں نے کہا کی فیکلٹی دینیات کی ایک ممتاز اور علمی تاریخ ہے۔ اس فیکلٹی میں بڑے بڑے اصحاب علم و فضل رہے ہیں۔

شیعہ دینیات کے صدر پروفیسر طیب رضا نے کہا کہ مفتی زاہد نے ہمیشہ مسلکی اختلافات کو مٹانے کی بات کی اور اس کے لیے وہ علمی جدوجہد بھی کرتے رہتے تھے۔

ڈاکٹر محمد راشد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ پروفیسر مفتی زاہد علی خان ہے اپنی تدریس سے طلبہ کو بہت فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی صاحب نے ہر موڑ پر نہایت اعلی ہے تعالی ظرفی کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر راضا عباس نے کہا پروفیسر مفتی زاہد نہایت خوش مزاج اور با اخلاق آدمی ہیں۔

ڈاکٹر ندیم قاسمی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ مفتی زاہد میرے استادوں میں رہے وہ ہمیشہ طلبہ کی خیر خواہی اور بھلائی کا سوچتے ہیں۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے انجام دی اس موقع پر شعبہ کے دیگر اساتذہ اور طلبہ بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.