ETV Bharat / bharat

Fake Currency Recovered in Gonda گونڈہ میں چھ لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد، تین گرفتار - جعلی کرنسی برآمد

گونڈہ کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس نے جعلی نوٹ گروہ کے سرغنہ سمیت تین اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا 6 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی ہے۔

گونڈہ میں چھ لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد، تین گرفتار

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 6:16 PM IST

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس نے منگل کو بین ضلعی جعلی نوٹ گروہ کے سرغنہ سمیت تین اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا 6 لاکھ روپئے کی جعلی کرنسی برآمد کی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی کانت گوتم نے بتایا کہ منگل کی علی الصبح سونی گمٹی ریلوے کراسنگ کے نزدیک پولیس کا لوگو لگی ایک کار میں سوار جعلی نوٹ گروہ کا سرغنہ ننکے اپنے دو دیگر ساتھیوں نرسنگھ اور دلیپ کے ساتھ شہر کی جانب جارہا تھا کہ شہر و ایس او جی ٹیم نے گھیرا بندی کرکے کار سوار ننکے، نرسنگھ اور دلیپ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول، 95000 کی نقدی، آلات اور پانچ لاکھ 90ہزار کے پانچ پانچ سو کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ghaziabad Police Busts Fake Currency Racket: غازی آباد میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں میں ضلع بہرائچ کے پیاگ پور کے رہنے والا ننکے اور دھانے پور باشندہ نرسنگھ سگے ماما بھانجے ہیں۔ دونوں دیگر ساتھیوں کے ساتھ گروہ بنا کر لوگوں سے دوگنا کرنے کے نام پر رقم حاصل کرتے تھے پھر کچھ دن بعد پرنٹر سے چھاپ کرنقلی نوٹ انہیں دے دیتے تھے۔ گوتم نے بتایا کہ لوگوں کو رقم واپس کرتے وقت گروہ کا ایک رکن ایس او جی انچارج بن کر آجاتا تھا اور اصلی و نقلی دونوں کرنسیاں واپس لے کر غائب ہوجاتا تھا۔ پکڑے گئے گروہ نے دھانے پر تھانہ علاقے میں آٹھ لاکھ کی ٹھگی کی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس گروہ کے دیگر اراکین کی تلاش میں ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری میں مصروف ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.