ETV Bharat / bharat

Blast Near Golden Temple گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکہ، کئی افراد زخمی - دربار صاحب

امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 7:58 AM IST

Updated : May 7, 2023, 1:42 PM IST

گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکہ، کئی افراد زخمی

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں واقع دربار صاحب کے قریب ہفتہ کی رات دیر گئے ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے ساتھ ہی کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ اطلاع موصول ہوتے پولیس حکام تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے، پولیس نے کہا کہ ہوسکتا ہے قریبی کوئل ریستوراں میں چمنی کا دھماکہ ہوا ہو۔ جبکہ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور انہوں نے آگ کا گولہ بنتے دیکھا۔ اس کے بعد یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پتھر یا شیشہ دور سے آیا اور وہاں موجود لوگوں پر گرا۔ جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ اطلاع کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی بم دھماکہ نہیں تھا۔

وہاں پر سوئے ہوئے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ یہ بڑا دھماکہ کیسے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پتھر آئے اور ہم پر گرے۔ پتھر لگنے سے کئی لڑکیاں بھی زخمی ہوئیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد زوردار شعلے اور دھواں اٹھنے لگا۔ ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے، سلنڈر پھٹا ہے یا دھماکہ ہوا ہے یہ کہہ پانا مشکل ہے۔ موقع پر پہنچے اے سی پی افسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یہاں کوئی بم دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ دربار صاحب کے باہر پارکنگ میں ایک بڑا آئینہ نصب کیا گیا تھا جو پھٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران بم دھماکے سے متعلق کوئی چیز نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے پاس ہی ایک ریسٹورنٹ ہے، اس کی چمنی زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے اس میں گیس بن گئی تھی، جس سے شیشہ پھٹ گیا۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident In Amritsar امرتسر اٹاری روڈ گھرندا چوک پر سڑک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

Last Updated : May 7, 2023, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.