دہلی کے کستوربا سیوا سنستھان کے زیر اہتمام ملک کے دور دراز علاقوں کے بنکروں کے لیے نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں 'سلک فیب' پر مشتمل مختلف ساڑیوں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
کل سے شروع ہونے والے اس پانچ روزہ نمائش کا مقصد مالی بحران کا شکار بنکروں کو مناسب مواقع اور بازار مہیا کرانا ہے۔ تاکہ کورونا کے باعث پیدا ہوئے مالی بحران سے کچھ نجات مل سکے اور ان کی مالی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔
اس سلسلے میں کستوربا سیوا سنستھان کے صدر روندر پرساد نے بتایا کہ 'پانچ دنوں تک چلنے والی اس نمائش میں ملک کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بنکر 80 اسٹال لگائیں گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ کئی برسوں سے ان کی مدد کرتا رہا ہے لیکن پہلی مرتبہ انہیں اتنا بڑا اسٹیج فراہم کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی ان کے پروڈکٹ کو وسیع شکل دینے کے لئے آن لائن مارکیٹنگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
اس نمائش میں تمام اسٹال مختلف نوعیت کے ہوں گے۔ ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ان کی پروڈکٹ کو ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت ملے اور یہ مالی طور پر مستحکم ہوں۔
پرمود سنگھ نے کہا کہ 'ہم بطور رضاکارانہ یہاں کام کر رہے ہیں۔ اس میں سرکار کا تعاون حاصل نہیں ہے۔ آسان اور قابل رسائی پہنچ کے تحت ان دور دراز کے بنکروں کو بازار اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ بھی مالی طور پر مضبوط ہو سکیں۔
پانچ دنوں تک چلنے والی یہ نمائش صبح ساڑھے دس بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہے گی داخلے کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی۔
نیو انڈیا سلک فیب میں ملک بھر کی سلک ساڑیاں اور سلک پروڈکٹ کی نمائش اور فروخت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: نئی دہلی: پولیس کانسٹیبل نے ہریانہ پولیس کے سب انسپکٹر کو گولی مارکر کیا ہلاک
کشمیر کی سینان ،تابی سلک اور پشمینہ شال بھی فروخت کے لئے موجود ہیں۔علاوہ ازیں بہار کی تسر سلک،گجرات کی پٹولہ، تانا بانا، راجستھان کی کوئٹہ سلک، پنجاب کی پھلکاری ساڑی اور سوٹ،چھتیس گڑھ کی کوسا اور تشر سلک، مغربی بنگال کی ململ، ڈھاکہ مسلی،گیچا، بالو چاری اور جور دوشی شامل ہیں۔