ETV Bharat / bharat

Rubaiya Sayeed Kidnapping Case روبیہ سعید اغوا کیس کی سماعت ملتوی - روبیہ سعید اغوا کیس

جموں و کشمیر میں روبیہ سعید اغوا کیس کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔ روبیہ نے سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ Rubiya Saeed Kidnapping case hearing adjourned

روبیہ سعید اغوا کیس کی سماعت ملتوی
روبیہ سعید اغوا کیس کی سماعت ملتوی
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 2:12 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مفتی سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا معاملے کی سنوائی منگل کے روز خصوصی عدالت ٹاڈا میں ہوئی۔ روبیہ نے سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا، جس کی وجہ سے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ چیف پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے یہ جانکاری دی۔ ساتھ ہی کوہلی نے بتایا کہ عدالت کے وارنٹ کے مطابق یاسین ملک کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن وزارت داخلہ کے ان کی نقل و حرکت پر پابندی کے حکم کے باعث انہیں پیش نہیں کیا گیا۔ سماعت کی اگلی تاریخ 24 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ Rubiya Saeed abduction case hearing adjourned

مزید پڑھیں:۔ Rubaiyya Sayeed Kidnaping Case Hearing جموں عدالت میں آج روبیہ سعید معاملہ کی سماعت ہوئی

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہا تھا کہ محمد یاسین ملک سمیت چار آئی اے ایف اہلکاروں کے قتل کے کیس کی منگل کو سماعت ہوئی جبکہ اس پر حتمی حکم آنا باقی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہاکہ 'یاسین ملک نے حکومت ہند کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے متعلق مقدمات کی ذاتی سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کی اگلی تاریخ 19 اکتوبر ہے۔'واضح رہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے یاسین ملک نے عدالت کو خصوصی دہشت گردی و دیگر منسلک مقدمے میں عدالت کے سامنے جسمانی پیشی کے لئے خط لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.