ETV Bharat / bharat

Mufti Abul Irfan On Taraweeh Namaz: پانچ دن میں تراویح میں قران مکمل کرنا درست نہیں، شہر قاضی

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 2:00 PM IST

شہر قاضی مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ قرآن پاک کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو لہٰذا پانچ دن میں جن مساجد میں تراویح میں قرآن مکمل کیا جاتا ہے ان میں قرآن کے الفاظ اور آیات تیزی کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں، ایسے میں قرآن کو پڑھنا درست نہیں ہے۔ Exclusive Talk With Mufti Abul Irfan On Ramzan

پانچ دن میں تراویح میں قران مکمل کرنا درست نہیں، شہر قاضی

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے، رمضان کی پہلی تراویح بھی فرزندان توحید نے ادا کرلی ہے۔ اس موقع پر لکھنؤ کے شہر قاضی مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے رمضان المبارک کے روزے اور دیگر مسائل کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ Exclusive Talk With Mufti Abul Irfan On Ramzan انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم لوگوں کے درمیان سایہ فگن ہوگیا ہے، تمام مسلمان اس مہینے کا احترام کرتے ہوئے عبادت کرتے ہیں۔ اس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے جب کہ دیگر ماہ میں ایک نیکی کا ثواب دس ملتا ہے۔ Mufti Abul Irfan On Taraweeh Namaz

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا روزہ ہر عاقل، بالغ اور مسلمان پر فرض ہے۔ اس ماہ میں نماز تراویح، پنج وقتہ نماز، زکوٰۃ اور روزہ ادا کرکے عبادات انجام دئے جاتے ہیں جو اللہ کو انتہائی پسندیدہ ہیں۔ پانچ دن میں تراویح میں قرآن مکمل کرنے کے حوالے سے انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قرآن پاک کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کا طریقہ بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو لہٰذا پانچ دن میں جن مساجد میں تراویح میں قرآن مکمل کیا جاتا ہے ان میں قرآن کے الفاظ اور آیات تیزی کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں ایسے میں قرآن کو پڑھنا درست نہیں ہے۔ لہٰذا پورے ماہ تراویح میں قرآن پڑھیں اور سنیں اور قران کی ادائیگی درستگی کے ساتھ سننا بھی ثواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے۔ اس مناسبت سے مسلمان عبادت کرتے ہیں چونکہ پورے سال انسانی زندگی متعدد پریشانیوں اور متعدد معمولات سے گھری ہوئی ہوتی ہے۔ پہلا عشرہ رحمت کا ہے، اس لیے کہا گیا ہے کہ لوگ آئیں اور عبادت کے ذریعہ رحمت حاصل کریں اس کا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور آخری عشرہ مغفرت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.