ETV Bharat / bharat

چندر شیکھر آزاد کی قیادت میں کثیر تعداد میں مظاہرین جمع، 79 دن بعد بھی کوئی حل نہیں

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:05 PM IST

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے اعلان پر آج لکھنو کی ایکو گاررڈن میں کثیر تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے ہیں۔ پورا دن حکومت کے خلاف نعرے بازی اور پولیس سے نوک جھونک کا سلسلہ چلتا رہا تاہم کثیر تعداد میں پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں مظاہرین نے پر امن طریقے سے مظاہرہ کیا۔

exclusive talk with bhim army chief chandrashekhar azad on reservation in teachers recruitment in lucknow
چندر شیکھر آزاد کی قیادت میں کثیر تعداد میں مظاہرین جمع، 79 دن بعد بھی کوئی حل نہیں

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے اعلان کیا تھا کہ چھ ستمبر کو لکھنؤ چلو مہم کے تحت سبھی کارکنان لکھنؤ پہنچیں اور 69ہزار اساتذہ تقرری معاملے میں ریزرویشن کے حوالے سے ہوئے بدعنوانی پر حکومت کے خلاف محاذ آراء ہوں، جس کے تحت آج بڑی تعداد مظاہرین ایکو گارڈن میں جمع ہوئے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

مظاہرین کا الزام ہے کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے 69 ہزار اساتذہ تقرری معاملے میں پسماندہ ذات کے ریزرویشن میں بدعنوانی ہوئی ہے جب تک اس بدعنوانی کو دور نہیں کیا جاتا اور ان تمام مستحقین کی تقرری نہیں کی جاتی تب تک مظاہرہ چلتا رہے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بی جے پی کی موجودہ حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ہم ملاقات نہیں کریں گے تاہم مظاہرین میں ایک ٹیم ملاقات کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو وعدہ کرتی ہے اسے مکمل نہیں کرتی ہے۔ ہاتھرس میں متاثرہ کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو ملازمت اور گھر دینے کا کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ وعدہ ہی رہا۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ میں او بی سی امیدواروں کا احتجاج جاری

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نوجوان سبق سیکھائے گا اور جس طرح سے احتجاجی آواز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ آنے والے دنوں یہ بڑی تحریک میں تبدیل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.