ETV Bharat / bharat

Ek Shayar Series: نوجوان شاعر ارشاد انجم سے خاص ملاقات

اردو زبان و ادب موجودہ دور میں ملک کی سلامتی میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ خاص کر شعراء، ادباء اپنے مضامین اور کلام سے سماج میں قومی یکجہتی امن اور سکون کے پیغام کو عام کرنے کے لیے لوگوں میں اتحاد و اتفاق کا درس دے رہے ہیں۔ 'ETV India's Special Program 'Ek Shayar

Ek Shayar Series
نوجوان شاعر ارشاد انجم سے خاص ملاقات
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 12:46 PM IST

اردو کے مشہور نوجوان شاعر ارشاد انجم مالیگاؤں نے اپنے دورے یادگیر کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے شعراء اور ادباء ملک میں اپنے کلام سے امن اور یک جہتی کے درس کو عام کر رہے ہیں، جن میں چراغ شرما، عباس قمر، وشنو موج منتشر و دیگر کئی ایسے شعراء ہیں جو ملک میں اردو زبان و ادب کی دل سے خدمت کر رہے ہیں۔ Exclusive Interview with Young Poet Irshad Anjum

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایک شاعر اپنے قلم سے، اپنے کلام سے سماج کی تبدیلی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ معاشرے کے بہتری کے لئے ہر دور میں اُس دور کے شعراء نے اپنے کلام سے معاشرے میں پھیلی گندگی اور برائیوں کو دور کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

قومی کتاب میلہ کے حوالے سے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی زبان برائے فروغ اردو کے اشتراک سے منعقد کتاب میلہ میں ایک کروڑ روپے کی اردو کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔ یہ موجودہ دور میں اردو زبان و ادب کے لیے بہترین اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سریز: ندیم فرّخ سے خاص گفتگو

ارشاد انجم نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ کی ذمہ داری صرف شاعروں، ادیبوں، صحافیوں کی ہی نہیں بلکہ ان سب کی ہے، جس کی مادری زبان اردو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان وہ زبان ہے جو تہذیب سکھاتی ہے۔

معروف شاعر ارشاد انجم نے کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان بھی سکھائیں۔ اردو کے اخبارات، رسالہ اور شعراء و ادباء کی کتابیں خرید کر پڑھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.