ETV Bharat / bharat

All India Ulema Mashaikh Board محبت سب سے، نفرت کسی سے نہیں، نعرے کی اشد ضرورت، محمد اشرف

محمد اشرف نے کہا کہ محبت سب سے، نفرت کسی سے نہیں، یہ نعرہ سب کے لیے ہے بلکہ اس نعرے کی ضرورت ہر گھر کو ہے۔ اگر ہر گھر اس پر عمل کرے تو ہر گھر جنت میں بدل جائے۔ All India Ulama Mashaikh Board

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 5:29 PM IST

Updated : Oct 1, 2022, 6:02 PM IST

Etv BharatAll India Ulama Mashaikh Board

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے قومی صدر و ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین سید محمد اشرف کچھوچھوی سے ای ٹی وی بھارت اردو نے خصوصی گفتگو کی ہے۔ All India Ulama Mashaikh Board

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سید محمد اشرف نے بتایا کہ آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ بھارت کے تمام خانقاہوں و آستانوں کی نمائندگی کرنے والی واحد تنظیم ہے جس کا مقصد خانقاہی نظام کا احیاء کرنا ہے اور بزرگانِ دین کی تعلیمات کو عام کرنا اور ان کی لائف اسٹائل سے لوگوں کو روشناس کرانا اور نفرتوں کو ختم کرنا اور محبتوں کو عام کرنا یہی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں خانقاہ بھی ہے اور کچھ ایسی بھی ہیں جسے عوام خانقاہ کہتی ہے اور ہم اسے خواہ مخواہ کہتے ہیں اب دو چیزیں وجود میں آ گئیں ہیں ایک خانقاہ اور دوسری خواہ مخواہ، خواہ مخواہ وہ ہے جو بغیر خانقاہی تربیت کے گدّی نشین ہو گیا ہے، اور تربیت یافتہ وہ ہے جو خانقاہ کی گدی پر بیٹھا ہے جبکہ پہلے وقت میں تعلیم سے فراغت کے بعد تزکیہ نفس کے لئے مرشد کے بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے اور خانقاہی نظام کے جو مراسم ہوتے تھے انہیں وہ سیکھتے تھے اس کے بعد وہ دین کی تعلیم دیتا تھا تو وہ اس آیت کریمہ کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف و تنہون عن المنکر کا مصداق بن جاتا تھا۔ All India Ulama Mashaikh Board

محمد اشرف نے کہا کہ محبت سب سے، نفرت کسی سے نہیں ہے یہ نعرہ سب کے لیے ہے بلکہ اس نعرے کی ضرورت ہر گھر کو ہے، اگر ہر گھر اس پر عمل کرے تو ہر گھر جنت میں بدل جائے۔ انہوں نے مدرسہ سروے کے تعلق سے کہا کہ سرکار کو اپنا کام کرنے دیجئے جب نتیجہ آئے گا تو سمجھ آئے گا کہ ان کی نیت کیا ہے ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، بقیہ معلومات و سروے کرنا تمام حکومتوں کا کام و ذمہ داری ہوتی ہے تو اس میں سبھی کو مدد کرنا چاہیے۔ All India Ulama Mashaikh Board

انہوں نے ماہ ربیع الاوّل کے حوالے سے کہا کہ جب اس دنیا میں تمام برائیاں عروج پر تھی خاص کر عورتوں کو کرنسی سمجھا جاتا تھا صرف مرد ہی اپنی ضروریات و خواہشات کا خیال رکھتے تھے ایسے ماحول میں آخری نبی، محسن کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی ہے جنہوں نے ان تمام برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور سب کو یکسانیت کا درس دیا اور سب سے محبت،بھائی چارہ، پڑوسی کے حقوق وغیرہ کا سبق دیا اسی لیے ہم کہتے ہیں محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2022, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.