ETV Bharat / bharat

Kunwar Basit Ali on CAA and NRC: 'سی اے اے اور این آر سی مسلمانوں کے لئے نہیں ہے'

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:37 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے شہر رامپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے اقلیتوں کے مسائل اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے انتخابی ایجنڈہ پر بات کی۔ Interview With Kunwar Basit Ali

سی اے اے اور این آر سی مسلمانوں کے لئے نہیں ہے

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Election کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

آج رامپور کے مسلم اکثریتی علاقہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا اور نہ ہی کہیں کسی پر ظلم و زیادتی دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تحت کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ UP Elections 2022 Ground Report: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں رامپور کے عوام کا رجحان

وہیں سی اے اے اور این آر سی سے متعلق ہمارے سوالوں کے جواب میں کنور باسط علی نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی مسلمانوں کے لئے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نام پر دیگر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو مشتعل کرکے سڑکوں پر لے آئی تھیں، جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور متعدد لوگوں کو جان گنوانی پڑی۔

انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کی اموات پولیس کی گولیوں سے نہیں بلکہ ہجوم کی گولیوں سے ہوئی تھیں۔ حکومت سے کسانوں کی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسان حکومت سے ناراض نہیں ہیں اور اس مرتبہ بھی کسان بی جے پی کے حق میں ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.