ETV Bharat / bharat

BR Patil On UP Election: کیا کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا کوئی اندرونی اتحاد ہے؟ - بی آر پاٹل کا اترپردیش انتخابات پر ردعمل

کانگریس پارٹی کے رہنما بی آر پاٹل نے کہا کہ 'کانگریس ایک قومی پارٹی ہے اور وہ پوری مستعدی سے الیکشن لڑ رہی ہے حالانکہ بی ایس پی ان انتخابات میں زیادہ سرگرم نظر نہیں آرہی ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اندرونی اتحاد ہے۔' BR Patil visits Uttar Pradesh

کیا کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا کوئی اندرونی اتحاد ہے؟

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Feb 21, 2022, 3:40 PM IST

ریاست اترپردیش قومی سیاست کا اہم مرکز مانا جاتا ہے۔ یہاں کی سیاست ملک کی سیاست کی سمت و رفتار طے کرتی ہے۔ اسی کے پیش نظر کانگریس رہنما اور کرناٹک اسمبلی کے سابق نائب صدر بی آر پاٹل یوپی کے دورے پر ہیں اور انتخابی ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران وہ سماجوادی پارٹی کی حمایت کر رہے اور بی ایس پی پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ان کے بیان سے یہ شبہہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کیا کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان کوئی اندرونی اتحاد ہے؟ Exclusive Interview With Congress Leader BR Patil

اس موقع پر بی آر پاٹل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں اور اسی لئے وہ سماج وادی پارٹی کی جانب امید کی نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی ریاست سے بے دخل ہو جاتی ہے تو بہت کچھ بدل سکتا ہے، اس سے ملک میں ایک ماحول بنے گا اور مرکزی حکومت کے بدلنے کی امید مزید بڑھ جائے گی۔

کیا کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا کوئی اندرونی اتحاد ہے؟

یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی سے لڑنے والی پارٹیاں اس لڑائی میں کس حد تک اہل ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی مکمل طور سے اس لڑائی میں مضبوط نظر آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دو مراحل کے بعد موہن بھاگوت نے اپنے کارکنان سے تیار رہنے کی بات کہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Akhilesh Yadav Casts His Vote: اکھلیش یادو کا دعویٰ، پہلے دو مرحلے میں ایس پی اتحاد کو سو سے زائد سیٹیں ملیں

پاٹل نے مزید کہا کہ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے اور وہ مستعدی سے لڑ رہی ہے حالانکہ بی ایس پی ان انتخابات میں زیادہ سرگرم نظر نہیں آرہی ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اندرونی اتحاد ہے۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.