لندن:غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اینڈریو فلنٹوف سرے کے ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں برطانوی ٹی وی شو ’ٹاپ گیئر‘ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے۔Ex England All Rounder Andrew Flintoff Injured In A Road Accident
اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف کے باعث ان کو ابتدائی طبی امداد موقع پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اورپھر ہوئی جہاز کے ذریعے سابق کرکٹر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں ہے، ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ کار کی رفتار زیادہ تیز نہیں تھی۔حادثے کے بعد ٹی وی شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ICC Player of the Month Awards جوس بٹلر اور سدرہ امین کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ
واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی، مذکورہ حادثہ بھی ٹی وی شو ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کے دوران ہی پیش آیا تھا۔
32سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے اینڈریو فلنٹوف کو 79 ٹیسٹ، 141 ون ڈے اور 7 ٹی20 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 2005 اور 2009 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔Ex England All Rounder Andrew Flintoff Injured In A Road Accident
یو این آئی