ETV Bharat / bharat

'آندھراپردیش میں ہرخاندان کا ذاتی مکان ہوگا' - مکانات کی تعمیر کا کام

رکن پارلیمان وجئے سائی ریڈی نے کہا، اگر پکے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہوتا ہے تو آندھراپردیش میں ہرخاندان 15لاکھ روپئے مالیت کے مکان کا مالک ہوگا۔

'آندھراپردیش میں ہرخاندان کا ذاتی مکان ہوگا'

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 1:50 PM IST

وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان وجئے سائی ریڈی نے کہا ہے کہ اگر آندھراپردیش میں پکے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہوتا ہے تو ہر خاندان 15لاکھ روپئے مالیت کے خود کے ذاتی مکان کا مالک ہوگا۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک غریب افراد کو مکانات کے پٹہ جات کی تقسیم کے سلسلہ میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ویثرن کی ستائش کررہا ہے۔ذاتی مکان نہ رکھنے والے 30لاکھ خاندانوں کو مفت اراضی فراہم کرنے سے تاریخ رقم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اگر پکے مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہوتا ہے تو ہر خاندان 15لاکھ روپئے مالیت کے مکان کا مالک ہوگا۔قبل ازیں ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کرشناپٹنم انڈسٹرئیل راہداری کی منظوری پر مرکزی حکومت اور بالخصوص وزیراعظم مودی سے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ جگن کی زیرقیادت اے پی حکومت غریب افراد کو امکنہ پٹہ جات تقسیم کررہی ہے۔جگن نے 2019کے انتخابات سے پہلے کی گئی پدیاترا میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔

مکانات کے پٹہ جات کی تقسیم کا پروگرام ریاست میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: آروگیہ شری کو آیوشمان بھارت سے جوڑنے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.