راہل گاندھی نے کہا کہ 'افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لیے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے۔ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس مہم سے ضرور وابستہ ہوں۔
اس کے علاوہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'مہنگائی پر بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھی، گزشتہ حکومتیں قصوروار، لوگ کم سفر کر رہے ہیں اس لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔ یہ سب عام لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے بہانے ہیں۔