ETV Bharat / bharat

EU React On Afghan Girls' Education: افغان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی یوروپی یونین نے مذمت کی - لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا فیصلہ

یوروپی یونین اور اس کے رکن ممالک نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کہ جس میں 10 لاکھ سے زائد افغان لڑکیوں کے لیے ثانوی سطح کی تعلیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ EU Condemns Ban On Afghan Girls' Education

یوروپی یونین نے افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی مذمت کی

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 10:59 AM IST

یوروپی یونین نے طالبان کی جانب سے پیر کو لڑکیوں کے لئے سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے پر عائد پابندی کی مذمت کی اور یونین کا خیال ہے کہ اس سے تحریک کے مطلوبہ جواز حاصل کرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کہ جس میں 10 لاکھ سے زائد افغان لڑکیوں کے لیے ثانوی سطح کی تعلیم سے روکا گیا ہے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یہ تمام بچوں کے لیے تعلیم کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ EU Calls On Taliban To Open Secondary Schools For Girls In Afghanistan

امارت اسلامیہ کے اس فیصلے پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کینیڈا، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغان لڑکیوں کو بالآخر اسکول جانے کا موقع دینے سے انکار کرنے کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو طالبان حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کو ان کی کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ لڑکیوں کو مزید کہا گیا کہ جب تک امارت اسلامیہ اپنے اگلے فیصلے کا اعلان نہیں کرتی وہ گھر میں ہی رہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق کوئی منصوبہ نہیں بنایا جاتا۔ افغانستان میں وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ فی الحال چھٹی جماعت سے آگے کے طالبات کے اسکول بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت اس بارے میں بہت جلد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔Taliban Closes Girls Schools after Reopening

مزید پڑھیں:۔ Taliban Closes Girls Schools after Reopening: افغانستان میں طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کیوں بند کر دیئے گئے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.