ETV Bharat / bharat

EU on Russia: یوروپی یونین کا روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان - یوروپی یونین کا روس پر ردعمل

یوروپی یونین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یوروپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انڈر اٹیک کسی ملک کو لڑنے کیلئے اسلحہ خرید کر بھی دے گا۔ اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یوروپ میں فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، یورپی کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے۔ EU Announces New Sanctions on Carousel

یوروپی یونین کا روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 10:06 AM IST

یوروپی یونین نے روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان کیا ہے، ان پابندیوں کا اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج بروسیلز میں کیا۔ نئی پابندیوں کے تحت روس کیلئے تمام یورپی ایئر اسپیس بند کردی گئی ہے، اب روس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جہاز نہ یوروپ میں آسکے گا اور نہ یہاں سے پرواز کرسکے گا، اس میں ہر طرح کی چارٹرڈ فلائٹ بھی شامل ہوں گی۔ European Union on Russia

یوروپی یونین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یوروپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انڈر اٹیک ملک کو لڑنے کیلئے اسلحہ خرید کر دے گا۔ اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یوروپ میں فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، یورپی کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Russia-Ukraine War: روس یوکرین جنگ کا آج پانچواں دن

یوروپی یونین نے کہا کہ ہم ایسے ٹول بھی تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں روسی ڈس انفارمیشن کو یوروپ میں پھیلنے سے روکنے کے لیےکام آئے گی۔ اس کے علاوہ یوروپ کے تمام بینکوں میں موجود روسی سرمایہ کاروں کے تمام اثاثوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔

یورپین کمیشن نے اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ روس کے علاوہ اس کے موقف کی تائید کرنے پر بیلاروس کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.