ETV Bharat / bharat

بھارت بند پر ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گراؤنڈ رپورٹ

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کی کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی جماعتیں بھی ملک گیر بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:03 PM IST

"Peaceful" Bharat Bandh
بھارت بند پر ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گراؤنڈ رپورٹ

بھارت کی اکثرو بیشتر ریاستوں میں کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے اعلان کا سبھی جماعتوں نے خیر مقدم کیا اور کسانوں سے قدم سے قدم ملاکر سڑکوں پر جمی رہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان مخالف قوانین کو فوراً واپس لیا جائے تاکہ کسانوں کو ان کا حق ملے اور انہیں مطمئن کیا جاسکے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پنجاب و ہریانہ کے کسان اپنے مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے تھے، رفتہ رفتہ ان کا یہ احتجاج اب ملک گیر شکل اختیار کر چکا ہے، مزید ان کے تعاون میں ملک بھر کے کسان اپنی اپنی ریاستوں میں دھرنے پر ہیں۔

  • اترپردیش میں کسانوں کا احتجاج

اترپردیش کے بھی مختلف اضلاع میں کسان مخالف قوانین کے پیش نظر کسانوں اور دیگر سیاسی سماجی جماعتوں نے احتجاج کیا، مظاہرین اور پولیس کے مابین کئی جگہوں پر ہلکی نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی، جبکہ گذشتہ دنوں کسان مخالف قوانین کے تعلق سے احتجاج کر رہے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ مزید بھارت بند کے تعلق سے احتجاج کرنے والی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف یوگی حکومت نے سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

  • اتراکھنڈ میں کسانوں کا احتجاج

اتراکھنڈ سے ہمارے نمائندے کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع میں کسانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اترپردیش سے متصل سرحدوں کو انتظامیہ نے بند کر دیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ کسانوں کی حمایت میں جمع لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور صنعت کار اڈانی - امبانی کے پتلوں کو نذر آتش کیا اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

  • بہار میں کسانوں کا احتجاج

ریاست بہار میں بھی کسانوں کے بھارت بند کے اعلان کا حزب اختلاف کی سبھی سیاسی جماعتوں کا بھر پور تعاون ملا، مہا گٹھ بندھن سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اس قوانین کے خلاف سڑکوں پر اتر کر کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ' وہ ان متنازع قوانین کو واپس لے'۔

  • راجستھان میں کسانوں کا احتجاج

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ہمارے نمائندے رضاء اللہ کے مطابق جے پور میں بھی کئی مقامات پر زرعی قوانین کے تعلق سے کسانوں اور ان کی تنظیموں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ یہاں سکھ برادری کی جانب سے کیے جا رہے احتجاجی مظاہرے کو مسلم طبقے کی پوری حمایت ملی، مظاہرین نے مرکز کی مودی حکومت اور وزیراعظم کے خلاف بھی جم کر نعرے لگائے گئے۔

  • کرناٹک میں کسانوں کا احتجاج

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کسان مخالف قوانین کے پیش نظر بھارت بند کے اعلان پر خواتین نے بھی اپنی حماعت درج کرائی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ہورہی ظلم و زیادتی پر افسوس کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کو انکا حق دے۔ اور کسان مخالف قوانین کو واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.