ETV Bharat / bharat

ETV Bharat Journalist Dies in Accident ای ٹی وی بھارت کی صحافی نیودیتا سورج کی سڑک حادثے میں موت

ای ٹی وی بھارت کیرالہ ڈیسک کی صحافی نیودیتا سورج کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی جب کہ اترپردیش ڈیسک کی صحافی سونالی چاورے اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئیں۔ صبح 5 بجے دفتر جانے کے دوران حیدرآباد کے ایل بی نگر سے حیات نگر جانے والی کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں نویدیتا سورج کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ETV Bharat Journalist Dies in Accident

ای ٹی وی بھارت کی کنٹینٹ ایڈیٹر نیودیتا سورج کی سڑک حادثہ میں موت

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:39 PM IST

Updated : Nov 20, 2022, 11:40 AM IST

حیدرآباد: ای ٹی وی بھارت کیرالہ ڈیسک کی صحافی نیودیتا سورج کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ حیدرآباد کے قریب واقع بھاگیلتا میں ہفتہ کی صبح کار حادثے میں نویدیتا کی موت ہوگئی۔ صبح 5 بجے دفتر جانے کے دوران ایل بی نگر سے حیات نگر جانے والی کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ وہ دفتر جانے کے لئے سڑک کراس کر رہی تھیں۔ ETV Bharat Journalist Dies in Accident

وہیں مہاراشٹر کی رہنے والی اور ای ٹی وی بھارت اترپردیش ڈیسک کی صحافی سونالی چاورے اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں زخمی حالت میں حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں نویدیتا سورج کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثے کے فوری بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت میں جاگری۔ کار کو تحویل میں لیتے ہوئے حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو بذریعہ ہوائی جہاز شام سات بجے ان کے آبائی گھر تھریسور منتقل کیا گیا۔ نویدیتا کے والد کا نام سورج ہے۔ وہ تھریسور ضلع کے پڈیور کے رہائشی ہیں۔ 2021 مئی میں نویدیتا ای ٹی وی بھارت سے بطور صحافی وابستہ ہوئی تھی۔ اس سے قبل نیودیتا نے بطور رپورٹر 'ٹی وی تھریسور بیورو' میں بھی کام کیا۔ ان کی آخری رسومات بروز اتوار صبح 9:30 بجے ان کے آبائی مقام پر ادا کی جائے گی۔

Last Updated : Nov 20, 2022, 11:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.