نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو ایران سمیت پانچ ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفارت کاروں کی اسناد قبول کئے۔ راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز کے مطابق یوگنڈا کے ہائی کمشنر، ویتنام، ایران، سویڈن اور بیلجیئم کے سفیروں نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں محترمہ مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔President Murmu Received Credentials
ان سفارت کاروں میں یوگنڈا کے ہائی کمشنر جوائس کاکوراماٹسی کیکافونڈا، سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے سفیر گویئن تھانہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الٰہی، سویڈن کے سفیر جان تھیسلیف اور بیلجیئم کے سفیر وائنڈرہیسیلٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bhai Dooj 2022 مرمو نے ہم وطنوں کو بھائی دوج کی مبارکباد دی
یواین آئی