نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی میں آلودگی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر سی کیو اے ایم نے جی آر اے پی کے چوتھے مرحلے کو نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے پیش نظر دہلی میں آج سے لگائی گئی پابندیوں کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ تعمیرات اور مسماری کے کام پر پہلے ہی پابندی ہے لیکن اب تک تعمیرات اور انہدامی سرگرمیوں کے کچھ زمرے مستثنیٰ تھے۔ ان میں ہائی ویز، فلائی اوور اور سڑکوں، پائپ لائنوں اور دہلی جل بورڈ کے پاور ٹرانسمیشن کے کام پر اب پابندی لگائی جا رہی ہے۔ Entry of Trucks Banned in Delhi
انہوں نے کہا کہ جی آر اے پی کی نئی پابندیوں کو لاگو کرتے ہوئے ضروری خدمات سے منسلک گاڑیوں کے علاوہ دہلی میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ دہلی میں صرف سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ دہلی میں رجسٹرڈ ڈیزل کی درمیانی اور بھاری گاڑیوں پر بھی پابندی رہے گی، جو ضروری خدمات سے منسلک نہیں ہیں۔ چھوٹی ڈیزل انجن والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی جو بی ایس 06 سے کم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کی خراب سطح بدستور برقرار
وزیر ماحولیات نے کہا کہ ان پابندیوں کی نگرانی کے لیے اسپیشل کمشنر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے دو، دہلی ٹریفک پولیس کے دو اور ڈی پی سی سی سے دو ممبران ہوں گے۔ یہ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان پابندیوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ وہ ہریانہ اور اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ضروری خدمات سے منسلک گاڑیاں نہیں ہیں تو انہیں دہلی کی سرحد تک آنے کی اجازت نہ دیں۔ ایسٹرن اور ویسٹرن پیری فیرل ایکسپریس ویز پر پہلے سے ان کو موڑنے کے انتظامات کریں۔
یواین آئی