ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: کیسری راشن کارڈ پر اناج کی فراہمی کا مطالبہ - جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم

جنتا دل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نے مقامی تحصیلدار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران شہر مالیگاؤں میں تقریباً ایک لاکھ کیسری کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو اناج کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

مالیگاؤں: کیسری راشن کارڈ پر اناج کی فراہمی کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 7:41 AM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ وبا کے اثرات، بیماری اور بھکمری نے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔

ایسے حالات میں لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں تکالیف مزید بڑھ گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کیسری راشن کارڈ پر اناج دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس تعلق سے عملی طور پر اب تک اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم نے مقامی تحصیلدار سے ملاقات کی اور کہا کہ شہر میں تقریباً ایک لاکھ کیسری کارڈ رکھنے والے خاندان اناج کی قلت سے پریشان ہیں۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ایسے مشکل حالات میں تمام پریشان خاندان حکومت کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
اس لیے کیسری راشن کارڈ والوں کے لیے اناج کی فراہمی میں حائل دشواریوں کو فوراً دور کریں۔ واضح رہے کہ جنتادل سیکولر کی جانب سے اس معاملے میں ریاستی وزیر خوراک چھگن بھجبل کو ای میل کے ذریعہ مئی کے مہینے میں ہی کیسری کارڈ پر راشن مہیا کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کیسری راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو فی نفر تین کلو گیہوں 8 روپیہ کلو کے حساب سے اور دو کلو چاول 12 روپیہ کلو کے حساب سے یکم مئی سے فراہم کیا جائے گا اور راشن دوکانوں پر یہ اناج یکے بعد دیگرے پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.