میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 138 رن بنائے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ پاکستان کے چھ بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے۔ شان مسعود نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ ساتھ ہی کپتان بابر نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ England Beat Pakistan By Five Wickets
بین اسٹوکس کی شاندار اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بین اسٹوکس 49 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی پہلی ففٹی تھی۔ انگلینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے اس سے قبل یہ ٹرافی 2010 میں جیتی تھی۔England vs Pakistan Final T20 World Cup
انگلینڈ نے پاکستان سے 1992 کے ورلڈ کپ کا بدلہ لے لیا ہے۔ 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے اسی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ اب 30 سال بعد انگلینڈ نے پاکستان کو میلبورن میں ہی شکست دے کر بدلہ لے لیا ہے۔