ETV Bharat / bharat

Hacker Arrested by Mumbai Police ممبئی پولیس کا ویری فکیشن نظام ہیک کرنے کے والا انجینئر گرفتار - ویری فکیشن نظام ہیک کرنے کے والا انجینئر گرفتار

ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے ایک سول انجینئر کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنی بیوی کے پاسپورٹ کی منظوری کے لیے ممبئی پولیس کے پاسپورٹ ویری فکیشن سسٹم کو ہیک کر لیا تھا۔

ممبئی پولیس کا ویری فکیشن نظام ہیک کرنے کے والا انجینئر گرفتار

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 6:56 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے ایک سول انجینئر کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنی بیوی کے پاسپورٹ کی منظوری کے لیے ممبئی پولیس کے پاسپورٹ ویری فکیشن سسٹم کو ہیک کر لیا تھا۔ملزم کی شناخت بابو شاج کے طور پر کی گئی ہے، جسے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے غازی آباد سے گرفتار کیا۔ اتر پردیش کے اس سول انجینئر نے نوئیڈا کے آئی پی ایڈریس سے سسٹم تک رسائی حاصل کی تھی۔

پولیس کے مطابق بابو شاج اپنی بیوی کو متاثر کرنا چاہتا تھا، اس کی بیوی بیرون ملک ملازمت کا خواب دیکھتی تھی۔ ان کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب تصدیق کے دوران اس کی اہلیہ کے پاسپورٹ کو منظوری نہیں ملی۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس میں کوئی تضاد نہ ہونے کے باوجود بھی حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد ان کے پاسپورٹ کو روک دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے شک سے بچنے کے لیے کچھ دیگر درخواستوں کو بھی منظور کر دیا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کس طرح سسٹم کو ہیک کرنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Railways Data Hacked: بھارتی ریلوے کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر فروخت کیلئے دستیاب

وہیں دوسری طرف اس طرح کے واقعہ کے بعد بھارت میں سائبر سکورٹی کو لے کر بھی سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔ فی الحال سایبر سیل کے افسران اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کس طرح سسٹم کو ہیک کرنے میں کامیاب ہوا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.