ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل کیس کے ملزمان اور پولیس کے درمیان تصادم، ایک ملزم ہلاک - پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

سنگم شہر کے نہرو پارک علاقے میں دن دیہاڑے پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ملزم کا نام ارباز بتایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے ارباز کو مردہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

امیش پال قتل کیس کے ملزمان اور پولیس کے درمیان تصادم، ایک ملزم ہلاک

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 4:32 PM IST

پریاگ راج: کے سنگم شہر پریاگ راج میں پولیس اور امیش پال قتل کیس کے ملزمان کے درمیان تصادم ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نہرو پارک علاقے میں دن دیہاڑے پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ارباز مارا گیا۔

شہر کے وسط میں واقع سنسان اور جھاڑی والے علاقے میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ انکاؤنٹر کے باوجود پولیس ٹیم ابھی بھی کومبنگ کر رہی ہے۔ پولیس ٹیم کو شبہ ہے کہ اس علاقے میں مزید شرپسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان اس تصادم میں مارے گئے بدمعاش کا نام ارباز بتایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے بدمعاش ارباز کو مردہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو ایم ایل اے راجوپال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال اور ان کے ایک بندوق بردار کو گھر کے سامنے 4 سے 5 بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس دوران شرپسندوں نے بمباری بھی کی۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح بدمعاشوں نے امیش پال کے کار سے نیچے اترتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی۔بدمعاشوں نے امیش کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کیس میں عتیق احمد پر قتل کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے عتیق احمد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case پریاگ راج میں امیش پال قتل معاملے کا نیا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.