ETV Bharat / bharat

Encounter Between Police and Naxalites: دنتے واڑہ میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم جاری - فوجیوں کو دیکھ کر ماؤنوازوں نے گولی چلائی

دنتے واڑہ میں آج صبح سے پولیس اور ماونوازوں کے درمیان تصادم جاری ہے، آج صبح فوجیوں کو دیکھ کر ماؤنوازوں نے بھی گولی چلائی جس کے بعد ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے بھی پیش قدمی کی اور نکسلیوں کی گولیوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

دنتے واڑہ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری

author img

By

Published : May 6, 2022, 12:57 PM IST

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست انکاؤنٹر جاری ہے۔ ضلع ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ نکسلیوں کے کئی بڑے کیڈروں کے ساتھ فوجیوں کا انکاؤنٹر جاری ہے۔ دنتے واڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ تواری نے بتایا کہ ضلع دنتے واڑہ کے آرن پور تھانہ علاقے کے جنگلات میں بڑی تعداد میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر جوان کل رات آپریشن پر نکلے۔ مخبر کی طرف سے دی گئی ٹھوس معلومات کے مطابق، جوان نکسلیوں کے مرکزی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ آج صبح فوجیوں کو دیکھ کر ماؤنوازوں نے بھی گولی چلائی جس کے بعد ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے بھی پیش قدمی کی اور نکسلیوں کی گولیوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

مزید پڑھیں:۔ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دو نکسلی گرفتار

بتایا گیا ہے کہ نکسلیوں کو تقریباً دو سے تین مختلف مقامات سے جوانوں نے گھیر لیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ایس پی سدھارتھ تواری نے کہا کہ انکاؤنٹر اب بھی جاری ہے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فوجیوں کی آمد کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.