ETV Bharat / bharat

Encounter in Chatra Jharkhand پالامو چترا سرحد پر پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم، پانچ ماؤنواز ہلاک - پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم

پالامو چترا سرحد پر پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان ہوئے تصادم میں 25 لاکھ روپے کا انعامی ماؤنواز گوتم پاسوان سمیت پانچ نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم
پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 2:25 PM IST

پلامو: ریاست جھارکھنڈ کے چترا ضلع سے متصل سرحد پر سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں پانچ ماؤنوازوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جس میں گوتم پاسوان نامی ایک نکسلائیٹ ہے جس پر 25 لاکھ کا انعام تھا جب کہ موقعے سے تین جدید ہتھیار اور بڑی مقدار میں نکسلی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق انکاؤنٹر میں کئی اور ماؤنوازوں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے۔ انکاؤنٹر کے بعد پلامو، چترا اور لاتیہار پولیس نے بیک وقت علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔ جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ماؤنوازوں کا ایک بڑا گروپ پلامو چترا سرحدی علاقے میں اپنا ٹھکانہ بنا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کوبرا 203، سی آر پی ایف، جیگوار اور پلامو چترا ضلع فورس نے نکسل مخالف آپریشن شروع کیا۔ اس مہم کے دوران پیر کی صبح چھتر کے لاوالنگ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم ہوا۔

انکاؤنٹر کے دوران گوتم پاسوان سمیت پانچ ماؤنوازوں کو بھی مارا گیا جس پر 25 لاکھ روپئے کا انعام تھا، جن ماؤنوازوں کے مارے جانے کی اطلاع مل رہی ہے، ان کے نام گوتم پاسوان مرکزی کمیٹی کے رکن 25 لاکھ کا انعام ہے، اجیت عرف چارلیز، ریاستی ایریا کمیٹی کے رکن 25 لاکھ کے انعام ، امر گنجھو، زونل کمانڈر، 10 لاکھ کے انعام، سنجے بھویاں اور نندو ہیں۔ تمام لاشوں کی برآمدگی کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Encounter in Bastar: بستر میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم

انکاؤنٹر کی آواز پلامو کے دوارکا علاقے تک سنی گئی۔ سی آر پی ایف اور پلامو ضلعی فورس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کو شبہ ہے کہ اس تصادم میں کئی اور ماؤنواز بھی مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ اہلکار موقع پر روانہ ہوگئے ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.