ETV Bharat / bharat

Encounter in Bastar: بستر میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم

چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ واقعہ ضلع کے سکلر علاقہ سے بتایا جا رہا ہے۔ یہ تصدم جمعرات کی صبح 06 بجے ہوا ہے۔ اس تصادم میں چھ ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:42 PM IST

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں آج صبح پولس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں چھ ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔پچھلے دو دنوں میں ماؤنوازوں نے ایک سرپنچ سمیت دو لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکما کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل شرما نے کہا کہ دبمارکا پولیس کیمپ سے 50 سے زیادہ کوبرا بٹالین اور اسپیشل ٹاسک فورس کے جوانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن کے ایک حصے کے طور پر سیٹلر گاؤں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ کچھ دور جانے کے بعد ماؤنوازوں اور پولس کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک انکاؤنٹر ہوا۔ انکاؤنٹر میں 5-6 ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ کوبرا 202 بٹالین کے انسپکٹر منیش کمار مینا اور کانسٹیبل امیت موڈک زخمی ہوئے۔ دونوں کا علاج سکما ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے لیے اضافی پولیس فورس روانہ کر دی گئی ہے۔ جائے واقع سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ماؤنوازوں نے منگل کو ضلع کے کیرلاپال تھانہ علاقہ کے تحت ہنگابھیجی گاؤں کے سرپنچ پونم سنو کو قتل کر دیا گیا تھا۔ کانکیر ضلع میں کل بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک دیہاتی کی موت ہوگئی تھی۔ موقع سے ماؤنوازوں کی فائرنگ سے بی جی ایل اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم تیز کر دی۔ انکاؤنٹر کے بعد فوجیوں نے تلاشی کے دوران ماؤنوازوں جوڑے کو بڑے پتھروں کے پیچھے چھپتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بعد ماؤنوازوں جوڑے کا محاصرے میں لیکر گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے گئے جوڑے پر چھتیس گڑھ حکومت نے لاکھوں روپے کے انعام رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Another BJP Leader Killed in Chhattisgarh ایک ہفتہ کے اندر ماؤنوازوں کے ہاتھوں تیسرے بی جے پی رہنما کا قتل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.