ETV Bharat / bharat

Govt Employees ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت پر تنقید کرنے کے خلاف انتباہ - ملازمین کو حکومت پر تنقید کرنے کے خلاف انتباہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو انتباہ دیا ہے کہ وہ سرکار کی پالیسیوں اور فیصلوں سے متعلق سوشل میڈیا پر تنقید نہ کریں۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف سروس رولز کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 4:03 PM IST

جمعہ کو چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں تمام ضلع مجسٹریٹز اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ بہت سے سرکار ملازمین انتظامیہ کی پالیسیوں اور فیصلوں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی نگرانی کرے اور ان ملازمین کی نشاندہی کرے جو سرکاری کی تنقید کررہے ہیں۔

انہوں ان افسران کو ہدایت دی کہ ایسے ملازمین کو نوٹس جاری کی جائے اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو اس کے متعلق آگاہ کرے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کے لئے ایک پالسی وضح کرے۔ چیف سیکرٹری کے اس ہدایت کے بعد ضلع مجسٹریٹز نے حکمنانے جاری کئے۔

ضلع رامبن کے مجسٹریٹز مسرت الاسلام نے ضلع کے متعلقہ اور سیکٹورل افسران کے نام ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں انکو بتایا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو چیف سیکرٹری کی ہدایات کے بارے میں تنبیہ کرے اور سوشل میڈیا پر سرکار کو تنقید کرنے سے اجتناب کرے۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے اپنے ملازمین پر شکنجہ کس لیا ہے۔ کئی ملازمین کو عسکریت پسندی کے ساتھ منسلک ہونے یا اسکی معاونت کرنے پر نوکری سے برخواست کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ladakh New LG Takes Oath لداخ کے نئے ایل‌ جی نے عہدے و رازداری کا حلف لیا

گزشتہ چار برسوں سے سرکاری ملازمین بھی سرکاری امورات پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور کئی ملازمین انجمنیں زبان ہر تالے لگائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.